Cloud Front

ایمپرا کے احتجاجی مظاہرے نے سٹار ایشانیوزمالکان کو ورکرز کی تنخواہیں دینے پر مجبورکردیا !

وعدے نہیں صرف کام…
لاہور (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے صدر قیصر شریف اور جنرل سیکرٹری راو شاہد محمدد نے ایمپرا کی نمائیندگی کرتے ہوئے, پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم. پی یو جے کے صدر شہزاد بٹ ایمرا کے صدد عابد خان , جنرل سیکرٹری آصف بٹ و دیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ مل کر سٹار ایشیا نیوز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور چینل مالکان کو ورکرز کی تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی پر مجبور کیا..

ٹی وی چینل کی مینجمینٹ نے وعدہ کیا کہ وہ آج بروز جمعہ تمام ملازمین کے بقایا جات ادا کریں گے اور دیگر ملازمین کو بر وقت تنخواہیں ادا کریں گے.مینیجمنٹ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ مرحوم شاہد چوہدری جو اسی ادارے سے منسلک تھے اور گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے ان کے لواحقین کو مبلغ ایک لاکھ روپے اور ہر ماہ 10000 روپے ادا کریں گے.