Cloud Front
Dr Asim

ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے لئے قائم دو رکنی بنچ پر مشتمل ججز کا آپس میں اختلافات

ایک جج نے ریفری جج مقرر کرنے کے لئے سمری چیف جسٹس کو بجھوا دی

کراچی : ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے لئے دو رکنی بنچ پر مشتمل ججز کا آپس میں اختلافات ۔ ایک جج نے ریفری جج مقرر کرنے کے لئے سمری چیف جسٹس کو بجھوا دی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈاکٹر عاصم کی سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر ایک جج ’’ کے کے آغا‘‘ نے 25 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی جبکہ دوسرے جج فاروق شاہ نے ضمانت مسترد کر دی ۔ دو ججز پر مشتمل بنچ کے آپس اختلافات پر چیف جسٹس آف پاکستان کو ریفری جج مقرر کرنے کے لئے سمری بجھوا دی ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ریفری جج مقرر کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے ماڈل آیان علی کے لئے بھی ریفری جج مقرر کیا گیا تھا ۔