Cloud Front
Syed Ali Gilani

صورہ ہسپتال میں داخل سید علی گیلانی کی حالت مستحکم ‘ ڈاکٹروں کا مزید آرام کا مشورہ

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا سید علی گیلانی کو ٹیلیفون ‘ جلد صحت یابی کی دعا
میرواعظ اور یاسین ملک نے بھی ہسپتال جا کر عیادت کی

سرینگر : کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی جو کہ سینے میں درد اٹھنے کے بعد صورہ میڈیکل انسٹیچیوٹ کے آئی سی یو میں داخل ہیں اب ان کی حالت قدرے مستحکم اور اطمینان بخش ہے ۔ حریت کانفرنس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آزادی پسند راہنما کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔ حریت ترجمان ایاز اکبر نے بیان میں کہا ہے کہ ہسپتال میں گیلانی کے تمام ضروری ٹیسٹ کرائے گئے اور ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کرایا ۔

پیس میکر کو بھی جدید مشینوں کے ذریعے چیک کیا گیا اور نظام تنفس کو بھی متواتر نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان کے ٹیٹس کی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ترجمان ین کہا کہ نئی دہلی میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر کے علاوہ دنیاکے مختلف ملکوں اور اندرون ریاست بھی ہزاروں لوگوں نے فون کر کے گیلانی صاحب کی خیر و عافیت سے متعلق استفسار کیا اور ان کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ۔ ادھر بھارت میں مقیم پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے فون پر حریت چیئرمین سید علی گیلانی کے ساتھ بات کی اور ان کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعا کی ۔ دریں اثناء حریت رہنماؤں میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے بھی سید علی گیلانی کی ہسپتال جا کر عیادت کی اور جلد ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ۔