Cloud Front
High Court

بھارتی چینلزپرپابندی معطل کرنے کی درخواست مسترد

عدالت نے پیمرا اور وفاقی حکومت سے 9 فروری تک جواب طلب کر لیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی چینلز پر پابندی معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی.لاہورہائی کورٹ میں پیمرا کی جانب سے بھارتی ٹی وی چینلز دکھانے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی غیر قانونی ہے، اس لیے اس پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کے فیصلے تک پابندی کو معطل کیا جائے۔ جس پر عدالت نے پیمرا اور وفاقی حکومت سے 9 فروری تک جواب طلب کر لیا