Cloud Front
Cyril Almeida

تحریک انصاف کا نیوز لیکس تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

قوم اپنی افواج کیخلاف سازش کرنے والے عناصر کے بارے میں جاننا چاہتی ہے، نعیم الحق

اسلام آباد: تحریک انصاف نے نیوز لیکس تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان انعیم الحق نے آج اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنی افواج کیخلاف سازش کرنے والے عناصر کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔ ہم تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ خفیہ رکھنے کے فیصلے کے پیچھے کارفرما عوامل سے بخوبی واقف ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات اور منظوری کے بغیر رپورٹ دبانا کسی کیلئے ممکن نہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ وزیر اعظم رپورٹ کے اجراء4 کو اپنے لئے خطرناک سمجھتے ہیں۔

تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر اگرچہ تحفظات تھے تاہم رپورٹ کا اجراء4 ضروری ہے۔کمیشن کو وزیر اعظم اور انکی صاحبزادی کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہئیے تھے: نعیم الحق نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنا کر معاملہ گول کرنے کی کوشش کی گئی۔قوم معاملے کا حتمی انجام دیکھنا چاہتی ہے۔وزیر اعظم نے رپورٹ جاری نہ کی تو قوم سمجھے گی وہ ذمہ داروں کو بچانا چاہتے ہیں۔