Cloud Front

مائیکل کلارک کا بطور کوچ کرکٹ میں نئی اننگز کا آغاز

رواں ماہ کی15 تاریخ کو ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کا کوچ مقرر کیا گیا ہے

میلبرن: سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان مائیکل کلارک نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں۔ 2015ایشز سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ اب بحیثیت کوچ اور مینٹور کرکٹ فیلڈ کا رخ کریں گے۔انہیں سری لنکا کے خلاف رواں ماہ کی15 تاریخ کو ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ایڈم ووجز کریں گے۔ اس بارے میں مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ میں ٹیم کی کوچنگ کا بے چینی سے منتظر ہوں۔ٹیم میں چند تجربہ کار اور کچھ نئے پلیئرز شامل ہیں،

ان میں بعض کے ساتھ میں کھیل چکا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ تجربہ بہت اچھا رہے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔اعلان کردہ اسکوڈ میں کئی ٹیسٹ اور انٹرنیشنل پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی سلیکٹر اور سابق کپتان گریگ چیپل کہتے ہیں کہ مذکورہ پلیئرز کو موقع دینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ فارم اور فٹنس ثابت کرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ول پکوسکی، جیسن سنگھا اور ارجن نائر جیسے نوجوان پلیئرز کیلئے بہتر موقع ہے۔ منتخب پلیئرز میں ایڈم ووجز (کپتان)، جارج بیلی، جو برنز، ایلیکس کیری، ارجن نائر، جیمز پیٹنسن، ول پکوسکی ، جیسن سنگھا ، ڈی ایکری شارٹ، ہینری تھونٹن، ڈینیئل ورل اور میتھیو شامل ہیں۔