Cloud Front

منیجر کے عہدے سے ہٹا کر میری توہین کی گئی ، والد باکسر عامر خان

اس سب کے پیچھے بہو فریال کا ہاتھ ہے ، اس سے اب کبھی بات نہیں ہوگی ، پوتی کا خیر مقدم کرونگا ،سجاد خان

بلاہور: باکسر عامر خان کے والد نے منیجر کے عہدے سے ہٹائے جانے کو اپنی توہین قرار دے دیا۔ سجاد خان کا کہنا ہے اس میں بہوکا ہاتھ ہے۔ فریال سے کبھی بھی بات نہیں کروں گا۔باکسر عامر خان کے والد سجاد خان نے بہو فریال سے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ سجاد خان کا کہنا ہے کہ منیجر کے عہدے سے ہٹا کر توہین کی گئی، سب کے پیچھے فریال کا ہاتھ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سجاد خان نے کہا کہ وہ فریال سے کبھی بات نہیں کریں گے تاہم عامر خان اور پوتی لمیش کا گھر میں ہمیشہ خیرمقدم ہو گا۔ باکسر کے والدین کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ فریال سسرالیوں پر طنز اور بے عزتی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا باکسر کے والدین سے جھگڑا گزشتہ کئی روز سے زبان زدعام ہے۔ حال ہی میں فریال نے شوہر عامر کو دھمکی دی کہ وہ والدین یا اہلیہ کسی ایک کا انتخاب کرے۔