Cloud Front
Mahira Khan

شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کو فل بورڈ کر دیا گیا!

شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کو فل بورڈ کر دیا گیا ، پاکستان میں 10 فروری کو ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیاجا چکا ہے

لاہور (طارق مسعودسے) پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ کے علاوہ مرکزی سنسر بورڈ نے بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ کو دیکھنے کے بعد فل بورڈ کر دیا ہے ، یہ فلم اپنی تکمیل کے وقت سے ہی مسلسل بحرانوں کامقابلہ کا شکار رہی ہے ،بھارت میں ایک طویل کشمکش کے بعد ’’رئیس‘‘ کو نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا ہے لیکن ’’رئیس‘‘ کے پاکستان پہنچتے ہی یہ ایک بار پھر مشکلات میں پھنس گئی ہے ، سندھ ، پنجاب اور مرکزی سنسر بورڈز نے فلم کو دیکھنے کے بعد اس پر سب سے بڑا اعتراض یہ کیا ہے کہ مذکورہ فلم میں گجرات صوبہ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے ایک مسلمان عبدالطیف کی کہانی ہے جس کو فلم میں ایک دہشت گرد اور منفی سرگرمیوں میں ملوث دکھایا گیا ہے ۔

’’رئیس‘‘ میں لطیف کا مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے ۔اس فلم کو دیکھنے کے بعد سنسر بورڈ کے افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کو فل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے تا کہ وہ فیصلہ کر سکیں کہ یہ پاکستان میں نمائش کی جا سکتی ہے یا نہیں ۔۔۔۔اب ’’رئیس‘‘ کو پیر کے روز فل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔جو اس کی ملک میں نمائش کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا ۔لطیف کا کردار فلم کا مرکزی اور اہم ترین کردار ہے اور اس کردار میں قطع و برید سے فلم کی کہانی اور تسلسل میں خلل پڑ سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ بھارت میں یہ فلم ماہرہ خان کی وجہ سے تنازعہ کا باعث بنی لیکن پاکستان میں فلم کے ہیرو شاہ رخ خان کا کردار نمائش میں رخنے کا باعث بن گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔اگر اس فلم کو پاکستان میں نمائش سے روک دیا گیا تو ماہرہ خان کی امیدوں اور خواہشوں پر اوس پڑ جائے گی کیونکہ فلم کی ہیروئین ماہرہ خان کی اولین خواہش ہے کہ اس فلم کو اس کے ہم وطن بھی دیکھیں.