Cloud Front

اردو زبان کی یکتائے روزگار ادیبہ بانو قدسیہ لاہور میں انتقال کر گئیں

لاہور (طار ق مسعود سے )برصغیر کی نامور ادیبہ بانو قدسیہ آج لاہور میں انتقال کر گئیں ،وہ گزشتہ دس روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ان کے انتقال کی خبر آنا فانا شہر میں پھیل گئی جسے ان کے چاہنے والوں اور ادبی حلقوں میں گہرے دکھ کے ساتھ سنا گیا،ان کی عمر 88برس تھیں ، مرحومہ معروف ادیب ، دانشور اور صداکار اشفاق احمد کی بیوہ تھیں ۔بانو قدسیہ 28نومبر1928کو پیدا ہوئیں ، ا انہوں نے اردو ادب میں گہرے نقوش چھوڑے ،ان کی تصنیف ’’راجہ گدھ‘‘کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی ، ان کے ٹی وی ڈرامے ’’آدھی بات ‘‘ کو کلاسیک ڈرامے کا درجہ حاصل ہے ۔ ان کا انتقال مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں سے ان کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ ’’داستان سرائے‘‘ ماڈل ٹاون منتقل کر دیا گیا ہے،ِ ِ ان کی تد
ان کو ان کے شوہر اشفاق احمد کے پہلو میں دفن کیا جائے گا ۔