Cloud Front

سی ای او SHS گروپ کا ایمپرا (پروگریسو) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد اور عشایئہ

سی ای او SHS گروپ اور مشہور کاروباری شخصیت سید ہمایوں شرافت اور ہارون شرافت کی جانب سے ایمپرا پروگریسو کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد اور عشایئہ

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی مشہور کاروباری شخصیت اور چیف ایگزیکٹو ایس ایچ ایس گروپ سید ہمایوں شرافت اور ہارون شرافت کی جانب سے مقامی ہوٹل میں الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن پروگریسو گروپ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے لیے عشایئے پرمدعو کیا جس میں چیرمین پروگریسو راو اویس مہتاب, سید کرار حسین, وحید اقبال(ڈائریکٹر پروگرام رائل نیوز) بلال صاحب, فاروق مجید. آصف سندھو, عاطف علی .عاطف مجید, راشد راشاول,مہر نوید, تحسین مظہر, پرویز وڑائچ ,شاہد وڑائچ,جنرل سیکرٹری ایمپرا راو شاہد, سیکرٹری اطلاعات اسد جعفری, جوائنٹ سیکرٹری آمنہ منور قریشی سمیت دیگر صحافیوں ,کاروباری و سماجی شخصات نے شرکت کی .اس موقع پر سید ہمایوں شرافت و دیگر حاضرین کی جانب سے ایمپرا کی پروڈیوسرز کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لئے کوششوں کو سراہا گیا اور ایمپرا کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی گئی..سید ہمایوں شرافت کاکہنا تھاکہ پروڈیوسرز الیکٹرانک میڈیا میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں اور ان کی اہمیت اور حثیت سے انکار ناممکن ہے.

پروگریسو گروپ نے عشایئے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایمپرا ممبران کو دیئے جانے والے عمرہ کے ٹکٹ پر وحید اقبال اور سید ہمایوں شرافت کا شکریہ ادا کیا اور ان کا پروڈیوسرز کیمونٹی کے ساتھ تعاون کو سراہا