Cloud Front

ماہرہ خان بہترین اور میٹھی انسان ہیں، ان کی کامیابی پر خوش ہوں، سنی لیون

سنی لیون بھی ماہرہ خان کی مداح نکلیں

ممبئی: بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے طور پر جانی جانے والی اداکارہ سنی لیون بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی مداح نکلیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم رئیس کی ہیروئن بہت ہی بہترین انسان ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم رئیس کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم کی پروموشن کے لئے بھارت تو نہ جا سکیں تاہم وہ سوشل میڈیا اور وڈیو کالز کے ذریعے فلم کو پروموشن میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز بھی ماہرہ خان ویڈیو کال کے ذریعے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم کی پروموشن کر رہی تھیں جہاں شاہ رخ خان اور فلم میں آئٹم سانگ کرنے والی سنی لیون کے ساتھ رئیس کی پوری ٹیم موجود تھی۔
اس موقع پر سنی لیون کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہت ہی میٹھی انسان ہیں اور میں ان کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ماہرہ سنی لیون کی جانب سے اپنی تعریف سن کر خاموش نہ رہ سکیں اور کہا کہ انہیں بھی سنی لیون کا ‘‘بے بی ڈول’’ گانا بہت پسند ہے، سنی سے جب پہلی بار ملی ان سے خوب باتیں بھی کی تھیں۔ ماہرہ نے کہا کہ سنی لیون بھی بہت اچھی اورخوبصورت انسان ہیں جبکہ فلم ‘‘رئیس’’ میں ‘‘لیلا میں لیلا’’ گانے میں پرفامنس میں وہ جتنی بہتر لگیں اس سے پہلے وہ اتنی اچھی کبھی نہیں لگیں۔