Cloud Front
FBR

10 سالہ سیونگ بانڈز پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بعد سندھ ریونیو بورڈ نے بھی وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے 10 سالہ نیشنل سیونگ بانڈ پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ قومی بچت کی جانب سے ایف بی آرکو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز وفاقی وزارت خزانہ کا ماتحت ادارہ ہے اور یہ ادارہ قومی بچت اسکیموں کے تحت حکومتی ڈیبٹ سیکیورٹیز عوام کو فروخت کرتا ہے تاکہ حکومت کو ریونیو حاصل ہوسکے اور اسی کے تحت محکمہ قومی بچت(سی ڈی این ایس) کی جانب سے جاری کردہ 10 سالہ نیشنل سیونگ بانڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی کے پاس ان لسٹڈ ہے۔