Cloud Front
Karan Johar

باکس آفس پر سلمان خان سے کبھی بھی ٹکر نہیں لوں گا،کرن جوہر

ممبئی: بالی وڈ میں کہا جاتا ہے کہ عید سلمان کی ہے تو دیوالی شاہ رخ کی اور کرسمس عامر خان کے لیے مخصوص ہے۔سلمان خان نے بالی وڈ میں وہ مقام حاصل کر لیا ہے کہ وہ اپنی شرائط پر کام کرتے ہیں۔ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ سلمان کی بڑی فلم ہمیشہ عید پر ریلیز ہوتی ہے اور ‘عید صرف سلمان کی ہے‘۔ یہاں تک کہ شاہ رخ نے بھی ’رئیس‘ کی ریلیز عید پر کرنے سے گریز کیا تھا۔اب فلمساز کرن جوہر اپنی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ ہولی کے موقعے پر ریلیز کر رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم عید کے موقعے پر ریلیز کیوں نہیں کی جا رہی؟ تو کرن کا جواب تھا کہ عید سلمان کی ہے اور وہ باکس آفس پر ان سے ٹکر کبھی نہیں لیں گے۔