Cloud Front

رومانیہ: کرپشن سے متعلق متنازعہ قانون، مظاہرین کا حکومت سے استعفی کا مطالبہ

بخارسٹ: رومانیہ میں حکومت مخالف احتجاج میں شہریوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ رومانیہ کے دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں مظاہرے چھٹے روز بھی جاری رہے۔ دارالحکومت بخارسٹ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کرپشن سے متعلق متنازعہ قانون متعارف کرانے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ نئے قانون کے تحت 50 لاکھ روپے سے کم کی کرپشن پر سزا نہیں تھی۔ رومانیہ کی حکومت نے عوامی مظاہروں کے بعد کرپشن سے متعلق متنازع قانون منسوخ کر دیا تھا۔