Cloud Front

ورکنگ باؤنڈری ،ظفروال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا جائے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت

راولپنڈی/نارووال: نارووال میں ورکنگ باؤنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کو بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کردی ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نارووال میں ورکنگ باؤنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج نے صبح ساڑھے آٹھ بجے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لیکن پاک رینجرز پنجاب کی جانب سے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔اس کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے جب بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جائے تو اس کا مؤثر جواب دیا جائے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔