Cloud Front
Ayyan Ali

ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل

جسٹس فاروق احمد شاہ بینچ کی سربراہی کے فرائض انجام دیں گے ، عدالتی حکم کے باوجود نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا :ایان علی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 8 فروری کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر ماڈل گرل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس فاروق احمد شاہ کی سربراہی میں بینچ 8 فروری کو سماعت کرے گا۔

ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو دس دن کے اندر میرا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا ، تیرہ دن گزرنے کے باوجود میرا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے بھی وفاقی حکومت کی اپیل خارج کر دی ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے میرا نام ای سی ایل سی خارج کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔