Cloud Front
Donald Trump

ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم سے ملاقات سے انکار

ٹرمپ نے اپنے سفیر کے ذریعے مطلع کر دیا ہے کہ وہ ان کا استقبال نہیں کریں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا قدم آگے بڑھاتے ہوئے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا ہے۔عراق میں متعین امریکی سفیر دوگلاس سیلیمان نے وزیراعظم العبادی کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے ملنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ العبادی ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک دینے کے لیے امریکا جانا چاہتے تھے مگر صدر ٹرمپ نے اپنے سفیر کے ذریعے انہیں مطلع کر دیا ہے کہ وہ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے حیدر العبادی سے ملاقات سے انکارکے باوجود امریکی انتظامیہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت اور مدد جاری رکھے گی۔