Cloud Front
donald trump

امریکی غلطیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں ‘ ڈونلڈ ٹرمپ

داعش کے خلاف جنگ میں روس کا ساتھ دیں گے ‘ انٹرویو

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے ہلاکتیں امریکہ کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے جو کچھ کیا اس پر نظر دوڑانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے بہت غلطیاں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شروع دن سے عراق جنگ کے خلاف تھے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ امریکہ کی غلطیوں کی وجہ سے مرے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کئی قاتل بھی حاصل کئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی امریکہ کو معصوم نہیں سمجھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ داعش جنگ میں روس کی معاونت کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ روسی صدر پیوٹن کی عزت کرتے ہیں تاہم اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ دونوں ایک ساتھ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن اپنے ملک کے صدر ہیں اور میں اپنے ملک کا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم روس کے ساتھ مل کر چلیں تو میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں ۔