Cloud Front

لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

فری کک پر سب سے زیادہ 27 گول سکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

بارسلونا: بارسلونا کلب کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کلب کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،27گول کرنے کے بعدمیسی اب سب پر سبقت لے گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بارسلونا اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں لیونل میسی کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی جس کے بعد سپر سٹار میسی نے فری کک پر دوسرا گول بھی کردیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے بارسلونا کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ 27 گول سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز26گولز کے ساتھ فٹبالر رونالڈ کوئیمین کے پاس تھا۔