Cloud Front
Babar Azam

پی ایس ایل میں سب سے مضبوط ٹیم کراچی کنگز ہے ،ہم ٹرافی بھی جیتیں گے ، بابر اعظم

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم ہے کیونکہ اس میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے موقع دیا ہے تو میں بھی مداحوں کی امید پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔کراچی ائیرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل بابر اعظم نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایڈیشن میں ان فٹ ہونے کے باعث اچھی کارکردگی نہیں رہی مگر کراچی کنگز نے موقع دیا تو اپنی پرفارمنس سے اچھے نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی پوزیشن پر بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم دیگر کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے

کیونکہ ایسے سنیئر کھلاڑی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم نہ صرف فائنل تک پہنچے گی بلکہ ہم ٹرافی بھی جیتیں گے۔ بابراعظم پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے لیکن ان فٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ میچز کھیلنے سے محروم رہے تاہم دوسرے ایڈیشن میں وہ کراچی کنگز کے اہم رکن بن کر سامنے آرہے ہیں