Cloud Front
Mukhdom Ali Khan

وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں 15دن رخصت کی درخواست دیدی

ملک سے باہر جارہا ہوں ، مقررہ تاریخوں میں میرا کوئی کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے ، عدالت سے استدعا

اسلام آباد : پانامہ لیکس سے متعلق آئینی درخواستوں میں وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں 15دن رخصت کی عمومی درخواست دائر کر دی ہے ، مخدوم علی خان 13سے 28تاریخ تک بیرون ملک رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے پیر کے روز سپریم کورٹ میں رخصت کی درخواست دی ہے ،

جس میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان دنوں میں انکا کوئی کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے وہ ملک سے باہر جا رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ مخدوم علی خان سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں بھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے وکیل ہیں اور پیرکو بھی انہوں نے وزیر داخلہ کی جانب سے سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس میں دلائل دیئے ہیں جبکہ عدالت عظمیٰ نے سانحہ کوئٹہ کیس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے جبکہ پانامہ لیکس سے متعلق آئینی درخواستو ں پر سماعت بھی جسٹس عظمت سعید کی صحت یابی سے مشروط کرکے ملتوی ہوچکی ہے ۔