Cloud Front
rahat-fateh-ali-khan

راحت فتح علی خان کے نام بڑا اعزاز، برٹش ایشیئن ٹرسٹ کا سفیر منتخب کردیا گیا

اعلان برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے تقریب میں کیا ،معروف گلوکار اعزاز پانے پر خوش

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان اپنی شاندار گلوکاری سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور اب انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔راحت فتح علی خان کو برٹش ایشیئن ٹرسٹ کا سفیر منتخب کردیا گیا ہے، جس کا اعلان برطانیہ کے شہزادہ چارلس نے کیا۔اس بات کا اعلان ٹرسٹ کے صدر شہزادہ چارلس نے لندن کے گلڈ ہال میں منعقد کیے گئے ٹرسٹ کے چوتھے سالانہ ڈنر کے موقع پر کیا۔

خیال رہے کہ یہ ٹرسٹ 2007 میں شہزادہ چارلس نے قائم کیا تھا، جس کا مقصد جنوبی ایشیا سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔راحت فتح علی خان نے اس سالانہ ڈنر کے دوران پرفارم بھی کیا، جن کا ساتھ برطانوی ڈی جے شاہد خان نے دیا۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اس اعزاز کو حاصل کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور امید دلائی کے وہ اپنی جانب سے کمیونٹی میں کچھ بہتری لاسکیں گے۔