Cloud Front

پاکستانی فلموں کے لئے سینما اونرزسے برابر کا پرائم ٹائم لیا جائے گا، پاکستان فلم پروڈپوسرزایسوسی ایشن

کراچی : چیئرمین پاکستان فلم پروڈپوسر ز ایسوسی ایشن سید نور کی زیر قیادت فلم میکرزکا اجلاس کراچی میںہوا۔ جس میں سید نور کی سربراہی میں ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی میں شرمین عبید چنائے، چودھر ی محمد اعجاز کامران، ڈاکٹر حسن وقاص رانا، وجاہت رؤف ، ایم جرجیس سیجا،

جامی محمود شامل ہیں۔ سیکرٹری پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمیٹی فلم انڈسٹری کے تمام معاملات دیکھے گی اور ایگزی بیوٹرز ایسوسی ایشن سے سے فلم ریلیز کرنے کے معاملات طے کرے گی۔ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی فلموں کو سینما اونر زسے برابر کا پرائم ٹائم لیا جائے گا۔ نئی ریلیز ہونے والی فلم ”بالو ماہی“کو اگر سینما اونرز نے برابر کے پرائم ٹائم شوز نہ دیئے تو تمام فلم انڈسٹری سڑکوں پر احتجاج کے ساتھ عدالت سے رجوع بھی کرے گی ۔