Cloud Front

پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے: جلیل عباس

معیشت، توانائی اور انسداد دہشت گردی سمیت کئی اہم معاملات پر دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں، صحافیوں سے گفتگو

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانینے کہا ہے کہ معیشت، توانائی اور انسداد دہشت گردی سمیت کئی اہم معاملات پر دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے نے سفیر جلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں پاک امریکا تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ معیشت، توانائی اور انسداد دہشت گردی سمیت کئی اہم معاملات پر دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا میں نئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہو ں نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے آنے والے وقت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔پاکستانی معیشت کو امریکا میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کچھ سالوں میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی۔امریکادہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمندہیں،جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو امریکا میں سراہا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف اورورلڈبینک سمیت عالمی اداروں کی پاکستان سے متعلق مثبت رائے ہے۔