Cloud Front
Fawad and Naeem Ul Haq

’’شہنشاہ معظم‘‘ وزیروں کو سے ملاقات کا شرف ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،فواد چوہدری

کابینہ مہینوں وزیر اعظم کے دیدار کو ترستی ہے،امید ہے نوازشریف نے پانامہ پر کم از کم وزیروں کے سامنے سیاسی بیان نہیں دیا ہو گا،ترجمان کا بیان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس پر انوکھا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شہنشاہ معظم‘‘ کی جانب سے وزیروں کو ملاقات کا شرف حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،امید ہے وزیر اعظم نے پانامہ پر کم از کم وزیروں کے سامنے “سیاسی بیان” نہیں دیا ہو گا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کئے جانے پر وزیروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ آج ایک مدت بعد وزیر اعظم نے وزیروں کو “شرف باریابی” بخشا ہے اوروزیروں کو ایک بار پھر مبارک ہو کہ آج انہیں “شہنشاہ معظم” سے شرف ملاقات حاصل ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے وزیر اعظم نے پانامہ پر کم از کم وزیروں کے سامنے “سیاسی بیان” نہیں دیا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پارلیمانی جمہوریت ہے اور کابینہ مہینوں وزیر اعظم کے دیدار کو ترستی ہے۔کابینہ کے اجلاسوں کے درمیان وقفوں سے نواز شریف کے اندازِ فیصلہ سازی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانا شاید اپنی توہین سمجھتے ہیں اوردعا گو ہیں کہ نون لیگی اراکین اسمبلی کی مرادیں پوری ہوں، اللہ پاک (ن )لیگی اراکین پارلیمان کو بھی “شہنشاہِ معظم’ کا دیدار نصیب کریں۔ آمین۔