Cloud Front
High Court

لاہور: ہائی کورٹ کا بہاؤالدین زکریا لاہور کیمپس کے طلبہ کو مشروط ڈگریاں جاری کرنیکا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس ڈگری کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور کیمپس کے طلباء کو عدالتی فیصلے سے مشروط ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں ڈگریاں جاری کرنے کے حوالے سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیمپس کو احکامات جاری کر دئیے ہیں اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ طلباء کے کوائف کی تصدیق کرکے10روز میں رپورٹ پیش کریں فل بنچ نے اپنے فیصلہ میں چیئرمین نیت کو معاملے کی تحقیقات جاری رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔