Cloud Front
Akshay Kumar

عدالت کا اکشے کمار کی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کے بعض مناظرکاٹنے کا حکم

ممبئی: بمبئے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ سے 4 مناظر نکالنے کا حکم دے دیا۔بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی مشکلات کا شکار ہے اور فلم پر جوتے بنانے والی کمپنی نے بھی اپنا نام استعمال کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے فلم سے سین ہٹانے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا جب کہ وکلا نے بھی فلم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جس کے بعد اب عدالتی فیصلے نے اکشے کمار کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔