Cloud Front

وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی

کراچی : وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم کے خلاف پاکستانی عدالتوں میں دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں‘ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے انکی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے اور آئندہ سماعت پر انہیں کو ہر صورت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس پر منگل کے روز وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔