Cloud Front
SUprem Court

سپریم کورٹ:‌ عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی کا پیمرا کا فیصلہ بحال

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی کا پیمرا کا فیصلہ بحال کر دیا
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی درخواست منظور کرلی، بول انتظامیہ پروگرام بند کرنے کے پیمرا کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتی ہے،سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ دونوں فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے، عدالت کے مطابق بول ٹی وی انتظامیہ کے پاس پیمرا کے 26جنوری کے حکم کیخلاف اپیل کا قانونی جواز نہیں تھا، بول ٹی وی نے جس مقدمے میں متفرق درخواست دائر کی وہ پہلے ہی نمٹایا جاچکا ہے،
عدالتی حکم سے بول ٹی وی کو لائسنس سیکیورٹی پر جاری پیمرا کا شوکاز نوٹس بھی بحال کر دیا گیا ہے ، جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے باوجود بھی پروگرام نشر ہوتا رہا، جسٹس امیرہانی مسلم نے کہا کہ پیمرا نے پروگرام روکنے کا حکم دیا مگر ٹی وی انتظامیہ نے پھر بھی نشر کیا، عدالت جو مقدمہ نمٹا چکی ہے آپ نے اس میں متفرق درخواست کیسے دے دی، بول ٹی وی وکیل کا کہنا تھا کہ پیمرا کے حکم پر کوئی اعتراض تھا تو الگ سے اپیل کرنی چاہئے تھی، عدالت کی آبزرویشن درست ہے، حکم کیخلاف الگ اپیل کرنی چاہیئے تھی،