Cloud Front
rangers

سندھ رینجرز کی کارروائیاں ، چھ ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں سندھ رینجرز کی کارروائیاں ، چھ ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ رینجرز حکام کے مطابق یہ کارروائیاں بدھ کے روز کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی ، جمشید ٹاؤن اور لیاری میں کی گئیں ۔ ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر چھ ملزمان کوگرفتار کیا گیا جن میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دو کارکن جبکہ لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت بھتہ خور بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کو شہر کے مختلف علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کیلئے استعمال کی غرض سے چھپایا گیا تھا