Cloud Front
ECP

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، ریلیاں نکالنے پر عمران خان اور حمز ہ شہباز کو نوٹس جاری

دونوں رہنما الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے جواب دیں، 14فروری کو طلب

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 63جہلم اور پی پی 162وہاری میں ریلیاں نکالنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں رہنماؤں کو این اے 63جہلم اور پی پی 162وہاڑی میں ریلیاں نکالنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ دونوں رہنما الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے جواب دیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماؤں کو 14فروری کو طلب کر لیا ہے۔