Cloud Front

سابق جنوبی افریقی کپتان بوتھا اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل

یوہان بوتھا جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ بگ باش لیگ میں ساؤتھ آسٹریلیا کی ٹیم کی بھی قیادت کر چکے ہیں

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان یوہان بوتھا کو فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ سیزن میں ساؤتھ آسٹریلیاکے تجربہ کار ڈیرن بیری نے فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے لیکن اپنی کاندانی مصروفیات کی وجہ سے وہ اس سال کوچنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔یوہان بوتھا جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ بگ باش لیگ میں ساؤتھ آسٹریلیاکی ٹیم کی بھی قیادت کر چکے ہیں۔ڈیرن بیری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ذاتی وجوہات اور گھر میں ذمے داریوں کے سبب میں اس سال پی ایس ایل کا حصہ نہیں بن سکوں گا۔

انہوں نے بوتھا کو ایک بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ نے ایک سابق کپتان کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور ان کے ساتھ میں بھی ماضی میں کئی سال تک کام کر چکا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک بہترین متبادل ثابت ہوں گے۔ میں ان کے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف میں ڈین جونز، وسیم اکرم، توصیف احمد اور ڈین وڈ فورڈ بھی شامل ہیں