Cloud Front

شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے کی مودی پر شدید تنقید

بھارت میں نوٹ بندی سے ہلاکتوں کی تعداد دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں سے زیادہ ہے، سربراہ شیوسینا

ممبئی : بھارت میں شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت کی نوٹ بندی کی وجہ سے ملک گیر سطح پر اتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں جو دہشت گرد حملوں سے بھی نہیں ہوئے۔شیوسینا کے سربراہ اودھوٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کو چیلنج کیا کہ وہ متحدہ طور پر ان سے مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں سے بہت کم افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نوٹ بندی کے فیصلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔ ملک پر اس دہشت گرد حملے کا آغاز کس نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور فرنویس کو متحدہ طور پر میرا مقابلہ کرنا چاہئیے۔میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند کردوں گا۔