Cloud Front

ون ڈے میں 100 وکٹیں، ثناء میر پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

ثناء4 میر مجموعی طور پر ون ڈے انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی 15 ویں خاتون کرکٹرہیں

دبئی: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا وہ پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔ثناء4 میر مجموعی طور پر ون ڈے انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی 15 ویں خاتون کرکٹرہیں، 31 سالہ آل راؤنڈر نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا جس میں گرین شرٹس نے 67 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے 10 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ثناء4 نے کہا کہ بنگلہ دیشی بولر نے میچ میں اچھی بولنگ کی، پلیئرز کی جانب سے آخری لمحات تک فائٹ کرنے پر بہت خوش ہوں تاہم ہمیں ابھی تک اپنی بہت سی خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے، ٹیم اگلے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔