Cloud Front

فلم ’اِٹ کمز ایٹ نائٹ‘کا پہلا ٹریلرجاری

لاس اینجلس: خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈتھرلر فلم اِٹ کمز ایٹ نائٹ کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ٹرے ایڈورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی اور بیٹے کو ایک پراسرار مخلوق کے خوف سے محفوظ رکھنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جوئل ایڈگرٹن،ریلے کیوہ،کرسٹوفر ایبٹ،کیلون ہیریسن اور کارمن ایجوگو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیوڈ کیپلان اور اینڈریا روا کی مشترکہ پروڈیوز کردہ سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم25اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔