Cloud Front

لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلوبٹ کو رہاکرنے کا حکم دے دیا

گلوبٹ کو دہشت گردی کی عدالت سے 11سال قید کی سزا ہوئی تھی

لاہور: لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلوبٹ کو رہاکرنے کا حکم دے دیا ہے گلوبٹ کو2014میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 11سال قید کی سزا ہوئی تھی جبکہ انہوں نے سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا لیکن گلو بٹ پر دہشت گردی کے الزامات ثابت نہ ہوسکے جبکہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت ان کی سزا پوری ہوچکی ہے جس کی وجہ سے لاہورہائیکورٹ نے گلو بٹ کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرنے کا بھی حکم دیا ہے گلوبٹ کی رہائی27ماہ تک قید کاٹنے کے بعد عمل میں آئی ہے۔