Cloud Front
Fatima Sarya Bajia

فاطمہ ثریا بجیا کی پہلی برسی آج منائی جائیگی

معروف ادیبہ ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیاکو اس جہان سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا ان کی پہلی برسی دس فروری جمعہ کو منائی جائے گی ۔معروف رائٹر انور مقصود کی ہمشیرہ فاطمہ ثریا بجیا 1930ء کو بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں تقسیم ہند کے بعدوہ پاکستان منتقل ہو گئیں۔فاطمہ ثریا پاکستان کی ادبی دنیا کا روشن ستارہ تھیں انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے لاتعداد ڈرامے لکھے جبکہ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ۔فاطمہ ثریا بجیا کے لکھے گئے معروف ڈراموں میں شمع،عروسہ،افشاں،سسی پنوں،آبگینے اور دیگر قابل ذکر ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے ادبی خدمات پر انہیں1997ء میں تمغہ حسن کارکردگی اور2012ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا انہیں جاپان سمیت لاتعداد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔فاطمہ ثریا بجیا 10فروری2016ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں