Cloud Front

فخرعالم کا استعفیٰ منظور ہوا ، نہ سندھ سینسر بورڈ کا چیئرمین مقرر ہوا !‌

سندھ سینسر بورڈ کے چیئرمین کا تقرر تاحال نہ ہوسکا
کراچی: فخر عالم کے استعفیٰ کے بعد سندھ سینسر بورڈ کے چیئرمین کی تقرری نہ ہوسکی واضح رہے فخر عالم 9 ماہ پہلے اپنا استعفیٰ اس وقت کے وزیر اعلیٰ‌سندھ قائم علی شاہ کو بھجوا چکے ہیں

لیکن ابھی تک ان کا استعفیٰ ہوا میں‌معلق ہونے کے مصداق ہے اور اس وقت موجودہ صورحال کے مطابق بھارتی فلموں کو ریلیز کرنے کے حوالے سے کافی سوالات اٹھ رہے ہیں اور سندھ سینسر بورڈ کے چیئرمین کا تقرر بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے

اس حوالے سے باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق فخر عالم کا کہنا ہے کہ ان کو بھی استعفیٰ کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا