Cloud Front
earthquake-logo

پارا چنار اور مالا کنڈ کے گرد و نواح میں 5.2 شدت کا زلزلہ

عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

باجوڑ ایجنسی : پارا چنار اور مالا کنڈ کے گرد و نواح میں 5.2 شدت کے زلزلے نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جمعہ کے روز باجوڑ ایجنسی ‘ مالا کنڈ ‘ پارا چنار کے گرد و نواح میں 5.2 شدت کا زلزلہ ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کیا گیا ۔ جس سے عوام میں شدید و خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ زیر زمین 84 کلومیٹر تھا جس کا مرکز کوہ ہند کش ریجن افغانستان تھا ۔