Cloud Front
rameez raja

سرفراز احمد جارحانہ کپتان،اچھا پرفارم کرنے کی امید ہے:رمیز راجا

دبئی : سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کہ سرفراز احمد ایک جارحانہ کپتان ہیں امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کا پی ایس ایل میچ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع ہے لیکن ٹیموں کے کپتا ن پاکستانی ہونے چاہئیں،امید ہے سوپر لیگ کے توسط سے پاکستان کو بہترین کھلاڑی ملیں گے۔انہوں نے شاہد آفریدی کی پرفارمنس سے متعلق کہا کہ جس ٹیم میں شاہد آفریدی ہواس کے جیت کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ بورنگ ہوچکی ہے کئی بار میچز بے نتیجہ ہی رہ جاتے ہیں۔