Cloud Front
Saqib Nisar

چیف جسٹس نے سند ھ میں 2 بہنو ں کو ونی کر نے کااز خود نوٹس لے لیا

ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ کے علاقے جیکب آباد میں جرگے کی جانب سے دو بہنوں کو ونی کرنے سے متعلق خبر کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ نوٹس اخباری خبروں پر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جرگے نے ملزم کو 13 لاکھ روپے اور دو بچیوں کو ونی کرنے کا حکم دیدیا ہے جن کی عمریں چار سے 8 سال ہیں، چیف جسٹس نے اخباری خبروں پر از خودنوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔