Cloud Front
kohli

ویرات کوہلی نے سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار چار ٹیسٹ سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے

حیدر : بھارت کے ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کر کے سر ڈان بریڈ مین اور راہول ڈراوڈ کا مشترکہ عالمی ریکارڈ تو دیا۔عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی بلے باز نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھا اور بنگلہ دیش کے خلاف حیدر آبادمیں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی۔اس اننگز کی بدولت وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار چار ٹیسٹ سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔اس سے قبل عظیم آسٹریلین بلے باز سر ڈان بریڈ مین اور ہندوستانی کرکٹر راہول ڈراوڈ نے لگاتار تین ٹیسٹ سیریز میں تین ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔کوہلی نے گزشتہ سال کے آغازمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اندور کے مقام پر انہوں نے مشکل وقت میں عمدہ باری کھیلتے ہوئے 211 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف بھی ہندوستان کے کپتان بہترین فارم میں نظر آئے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی سب سے بڑی 235 رنز کی خوبصورت اننگز تراشی۔جب بنگلہ دیش کی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے ہندوستان پہنچی تو کوہلی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 204 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور لگاتار چار سیریز میں ڈبل سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔