Cloud Front
Shahryar

معطل کھلاڑیوں کیخلاف ٹھوس ثبوت ہیں عبرتناک سزا دیں گے،شہریار خان

کھلاڑیوں کو کرپشن کے خلاف جنگ کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے ضرور آگاہ ہونا چاہیے،شہریار خان
کھلاڑیوں کو احساس ہونا چاہیے وہ اپنے ملک کے نمائندگی کررہے ہوتے ہیں ان کی کسی بھی قسم کی غلطی ملک کی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے
پی سی بی اور آئی سی سی کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کا بیان نہیں دیا جائے گا، شہریار خان

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو احساس ہونا چاہیے وہ اپنے ملک کے نمائندگی کررہے ہوتے ہیں ان کی کسی بھی قسم کی غلطی ملک کی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے ، پی ایس ایل میں دو کھلاڑیوں کی ایسی حرکت پر دکھ ہوا ۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو کرپشن کے خلاف جنگ کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے ضرور آگاہ ہونا چاہیے، اگر کوئی اس طرح کی سوچ بھی رکھے گا تو اس کو بھی مشکوک سرگرمی سمجھاجائے گا، پی سی بی اور آئی سی سی کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کا بیان نہیں دیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو احساس ہونا چاہیے وہ اپنے ملک کے نمائندگی کررہے ہوتے ہیں ان کی کسی بھی قسم کی غلط ملک کی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے ، پی ایس ایل میں دو کھلاڑیوں کی ایسی حرکت پر دکھ ہوا۔

آئی سی سی اور برطانوی عدالتوں نے نرمی برتی ہم نہیں برتیں گے،چیئرمین پی سی بی

کراچی: چیئرمین پی سی بی ،شہریار خان کا کہنا ہے کہ ا آئی سی سی اور برطانوی عدالتوں نے نرمی برتی ہم نہیں برتیں گے، معطل کیے گئے کھلاڑیوں کے خلاف ثبوت ہیں، عبرت کی مثال بنا دیں گے، باقیوں کے خلاف ابھی ثبوت پورے نہیں ہوئے۔چیئرمین پی سی بی نے سٹے بازی میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔شرجیل خان اور خالد لطیف کراچی پہنچ گئے ہیں۔ان کے ہمراہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان بھی کراچی پہنچے۔چیئر مین پی سی بی کا کہنا ہے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت ملے ہیں ،دونوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔شہریار خان نے یہ بھی کہا کہ معاملے سے سختی سے نمٹا جائیگا میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزائیں دے کرعبرت کی مثال بنا دیں گے۔