Cloud Front

آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنیوالی فرم کے دوما لکان کرپشن کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن : پانامہ میں آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے والی فرم موزیک فونیسکا کے دونوں مالکان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، امریکی میڈیا کے مطابق پانامہ کی قانونی کمپنی موزیک فونیسکا کے دونوں مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونیسکا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا، موزیک اور فونیسکا کو برازیل میں کرپشن کیس ایک سال تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا، موزیک اور فونیسکا کی ایک کروڑ10لاکھ سے زائد دستاویزات پر مشتمل ہے، موزیک فونیسکا کمپنی پانامہ میں آف شور کمپنی کو قانونی معاونت فراہم کرتی ہے، ریمون فونیسکا پانامہ کے صدر جان کارلوس کے معاون رہ چکے ہیں۔