Cloud Front
Farooq Sattar

ایم کیوایم بانی اورفاروق ستارکے دوبارہ ناقابل ضمانت وانٹ جاری

ایم کیوایم بانی اورفاروق ستارکے دوبارہ ناقابل ضمانت وانٹ جاری

کراچی،بانی ایم کیو ایم سمیت200 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
آئندہ سماعت مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

کراچی : کراچی کی انسداد ہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم سمیت 200افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر اور ملکی سالمیت کے 34مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی ایم کیو ایم سمیت 200افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 6مارچ تک عدالت میں پیش کیا جائے۔