Cloud Front
Sri Devi

سری دیوی نے بیٹیوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی

سری دیوی نے کسی قسم کے تنازع سے بچنے کیلئے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے کی ہدایت

ممبئی: ماضی کی خوبرو اداکارہ سری دیوی نے اپنی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگادی۔بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی اپنی بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ بیٹیوں کے معاملات زیادہ قریب سے دیکھتی ہیں لیکن اب جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں انٹری کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں جس کے بعد اداکارہ نے بیٹیوں پر حیرت انگیز پابندی لگادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ان کے قریبی دوست شیکھر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سری دیوی نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا تاہم اب بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔