Cloud Front
Balu Mahi

کراچی میں فلم ’’بالو ماہی‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ اور ٹیم سمیت شوبزنس کے ستاروں نے بھرپور شرکت کی
#
کراچی: مقامی سینما میں فلم بالو ماہی کا رنگا رنگ پریمیئر سجا جس میں ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ اور ٹیم سمیت شوبزنس کے ستاروں نے بھرپور شرکت کی۔فلم بالو ماہی کے رنگا رنگ پریمیئر میں عثمان خالد بٹ، عینی جعفری، صدف کنول، دردانہ بٹ، سعدیہ جبار، حریم فاروق، ہمایوں سعید، اظفر جعفری، ہانیہ امیر، شاز خان، عمران کاظمی، سائرہ شہروز، ڑالے سرحدی، فیروز خان، ایمن خان، منیب بٹ، عاصم محمود ودیگر شریک تھے۔ فلم کی ہدایات ٹی وی ڈراموں کے معروف ہدایت کار ہیثم حسین نے دی ہیں

جب کہ فلم کی کہانی سعد اظہر نے تحریر کی۔فلم کو سعدیہ جبار، اشرف چوہدری اور ارشد چوہدری نے پروڈیوس کیا۔ فلم پریمیئر کے بعد کاسٹ سمیت شوبزنس ستارے بھی خوشگوار اور پر اعتماد نظر آئے۔ عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ فلم کو لے کر بے حد پر امید ہوں کہ لوگوں کو فلم پسند آئے، کہانیاں سب ہی ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن اس کو کس انداز اور طریقے سے پیش کیا جائے وہ معنی رکھتا ہے، فلم بالو ماہی شاید پہلی فلم ہوگی جس کے پریمیئر کے نہ صرف شوبزنس ستاروں کی جانب سے مثبت اور پر جوش ریسپانس ملا بلکہ میڈیا نمائندگان نے بھی فلم کو تفریح سے بھرپور پیسہ وصول اور اسے پاکستانی فلموں میں رومانس کا بہترین تڑکا قرار دیا۔