Cloud Front
mahira-khan

رئیس میرے لیے دو سالوں کا تجربہ ہے، یہ میرے لیے اسکول جیسا تھا، ماہرہ خان

میں اپنے لوگوں کے درمیان نہیں تھی، میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا اور بہت سے رشتے بنائے، اداکارہ

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ فلم رئیس میرے لئے بہت اہمیت کی حامل رہی ‘میرے لیے یہ خواب پورا ہونے جیسے تھا، اس میں ایسا کچھ نہیں جو مجھے مشکل سے ملا، یا جس کی مجھے ہمیشہ سے بیحد طلب ہو، بس یہ فلم میرے ہاتھ میں آئی اور میں بہت شکر گزار ہوں’۔ماہرہ خان نے مزید کہا ‘رئیس میرے لیے دو سالوں کا تجربہ ہے، یہ میرے لیے اسکول جیسا تھا، میں اپنے لوگوں کے درمیان نہیں تھی، میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا اور بہت سے رشتے بنائے، مجھے نہیں معلوم میں رئیس کو ایک لفظ میں کیسے بیان کروں، رئیس میرے لیے بہت خاص ہے’۔فلم ‘رئیس’ کی کہانی گجرات کے ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے جو منشیات کے کاروبار میں ملوث رہا،

اس کردار کو شاہ رخ خان نے ادا کیا جبکہ ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ آسیہ کا کردار ادا کیا۔ماہرہ خان کے مطابق انہوں نے فی الحال مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔انہوں نے کہا، ‘میں منصوبہ بندی نہیں کرسکتی، میں اپنے خواب تو بتا سکتی ہوں، لیکن آگے کیا کرنا ہے یہ مجھے نہیں معلوم، آگے کیا ہوگا، مجھے کون سی فلم ملے گی، کیا میں دوبارہ بولی وڈ میں کام کر پاؤں گی، میں نہیں جانتی، میں صرف یہ جانتی ہوں کہ میں اس وقت رئیس سے بہت خوش ہوں’