Cloud Front

بھارت نے اپنے پہلے انٹرسیپسٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

نئی دہلی : بھارت نے اپنے پہلے انٹرسیپسٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ’’ پی ڈی وی مشن ‘‘ کہلائے جانے والے انٹرسیسپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ ریاست اڑیسہ سے کیا گیا ہے۔ دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل کرہ ارض سے پچاس کلومیٹر بلندی پر اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے حکام کا کہنا ہے کہ پی ڈی وی انٹرسیپسٹر اور دو اسٹیج ٹارگٹ میزائل کا کامیاب تجربہ دو سطحی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کو فروغ دینے کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔