Cloud Front
PSL logo

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ،پی ایس ایل پر سوالیہ نشان لگ گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر اور کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کے خلاف بھی تحقیقات شروع ، دونوں کرکٹرز سے موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

دبئی: پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ،پی ایس ایل پر سوالیہ نشان لگ گیا،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور 2 مزید کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز کے میچ کے دوران شاہ زیب حسن کو فیلڈ سے بلا کر پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ان کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ مزید کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ سکتے ہیں۔